آج ہم نے ثابت کردیا ہے کہ ہم ہی اصل چیمپئن ہیں:ڈیرن سیمی

اتوار 3 اپریل 2016 23:41

آج ہم نے ثابت کردیا ہے کہ ہم ہی اصل چیمپئن ہیں:ڈیرن سیمی

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3اپریل2016ء )ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی جذباتی ہوگئے ، کہتے ہیں کہ میگاایونٹ سے پہلے ہم پر جملے کسے گئے تاہم ہم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم ہی اصل چیمپئن ہیں ۔ میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کی بہت تضحیک ہوئی ، جملے کسے گئے اور کوئی یہ ماننے کو تیارہی نہیں تھا کہ ہم بھی ایونٹ میں موجو د ہیں تاہم انہی باتوں نے ٹیم کو کو متحد کیا جس نے ہماری فتح میں اہم کردار ادا کیا ،براتھویٹ نے آخری اوور میں شاندار کاکردگی دکھا کر ثابت کی کہ ہم ہی اصل چیمپئن ہیں ۔

جذباتی ڈیرن سیمی کا مزید کہنا تھا کہ وہ یہ جیت پوری ٹیم ، دنیا بھر میں موجو د اپنے مداحوں اور اپنے ملک کے نام کرتا ہوں،آج رات وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس جیت کو بھرپور طریقے سے انجوائے کریں گے کیوں کہ انہیں علم نہیں کہ آج کے بعد انہیں ان کھلاڑیوں کے ساتھ ملکر کھیلنے کا موقع ملے گا بھی یا نہیں، انہیں افسوس ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے بھی انہیں جیت کی مبارکباد نہیں دی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ میچ سے قبل ڈیرن سیمی نے کہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کو ویسٹ انڈیز کے علاوہ اور کوئی نہیں ہرا سکتا ہے جبکہ ڈیووین براوو نے بھی ٹیم میٹنگ میں کہا تھا کہ اگر ہم خود کو نہ ہرائیں تو پوری دنیا بھی ملکر ہمیں نہیں ہرا سکتی ہے ۔

وقت اشاعت : 03/04/2016 - 23:41:06