ویسٹ انڈیز ٹی 20 کے کپتان ڈیرن سیمی کی فائنل جیتنے کے بعد اپنے کرکٹ بورڈ پر شدید نشانہ ،جیت کا جشن صرف اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ منائیں گے ، ڈیرن سیمی

اتوار 3 اپریل 2016 23:46

ویسٹ انڈیز ٹی 20 کے کپتان ڈیرن سیمی کی فائنل جیتنے کے بعد اپنے کرکٹ بورڈ پر شدید نشانہ ،جیت کا جشن صرف اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ منائیں گے ، ڈیرن سیمی

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈیز ٹی 20 کے کپتان ڈیرن سیمی نے ورلڈ ٹی 20 کا فائنل جیتنے کے بعد اپنے کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جیت کا جشن صرف اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ منائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو بھارت کے شہر کولکتہ میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل جیتے میں کامیاب ہوئی ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ویسٹ انڈیز ٹی 20 کے کپتان ڈیرن سیمی اپنے کرکٹ بورڈ پر برس پڑے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ڈیرن سیمینے کہا کہ وہ ورلڈ ٹی 20 کا جشن صرف اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ منائیں گے ۔ واضح رہے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضہ کا تنا زعہ کچھ عرصے سے چل رہا تھا تاہم اس کے باوجود ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ میں شاندار کرکٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

وقت اشاعت : 03/04/2016 - 23:46:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :