ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈ کی فتح پر سٹہ کھیلنے والوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے

اتوار 3 اپریل 2016 23:46

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈ کی فتح پر سٹہ کھیلنے والوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 3اپریل۔2016ء) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے آخری اوورمیں انگلینڈ کی فتح پر سٹہ کھیلنے والے افراد کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق فائنل میچ کے آخری اوور میں انگلینڈ کی جیت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں سٹہ بازوں نے بھاری شرطیں لگارکھی تھیں انہیں یقین تھا کہ آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز 19سکور نہیں کرپائیں گے تاہم ویسٹ انڈین بلے باز بریتھ ویٹ نے مسلسل چار گیندوں پر چار چھکے لگا کر سٹہ بازوں کی امیدوں کو خاک میں ملادیا ۔

وقت اشاعت : 03/04/2016 - 23:46:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :