مسٹر پاکستان مقابلہ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والا سیالکوٹ کا تن ساز حالق حقیقی سے جاملا

پیر 4 اپریل 2016 12:43

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) مسٹر پاکستان مقابلہ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والا سیالکوٹ کا تن ساز دوسرے روز ہی حالق حقیقی سے جاملا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کے تن ساز حامد علی عرف گجو نیکاپورہ کے علاقہ سرکلر روڈ پر ایک ہیلتھ کلب چلاتا تھا اور گذشتہ دوروز قبل اس نے مسٹر پاکستان کے مقابلہ میں حصہ لیا اور کانسی کا تغمہ جیتا۔ بتایا گیا حامد علی عرف استاد گجو کی طبیعت مقابلہ کے دوان ہی خراب ہو گئی تھی جسکے بعد وہ جانبر نہ ہو سکا او ر حالق حقیقی سے جاملا۔ بتایا گیا کہ حامد علی مسٹر سیالکوٹ اور مسٹر پنجاب کاٹائٹل بھی جیت چکا ہے اور سیالکوٹ میں اسکے شاگردوں کی کافی تعداد ہے۔ مرحوم تین بیٹیوں کا باپ تھا۔

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 12:43:37