مارلون سیموئلز کو ضابطے کی خلاف ورزی پرمیچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد

پیر 4 اپریل 2016 14:25

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء)ورلڈ ٹی 20 فائنل کے ہیرو مارلون سیموئلز کو ضابطے کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فائنل میں جیت پر مارلون سیموئلز نے نازیبا الفاظ اور اشارے کئے جس پر سیموئلز پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ مارلون سیموئلز نے غلطی تسلیم کر لی۔

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 14:25:41