پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتنے پر ڈیرن سیمی کے لیے انعام کا اعلان

پیر 4 اپریل 2016 16:21

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتنے پر ڈیرن سیمی کے لیے انعام کا اعلان

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔4اپریل2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیتنے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے لیے 20ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان کر دیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جاوید آفرید ی کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شاندار ٹیم سپرٹ اور بہترین کاکردگی پر وہ پشاور زلمی کی جانب سے سیمی کے لیے 20ہزار ڈالر انعام کا اعلان کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈیرن سیمی نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 16:21:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :