برطانوی کالمسٹ مارک نکولس نے ویسٹ انڈین ٹیم بارے لکھے اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی

پیر 4 اپریل 2016 16:36

برطانوی کالمسٹ مارک نکولس نے ویسٹ انڈین ٹیم بارے لکھے اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔4اپریل2016ء ) معروف برطانوی کالمسٹ مارک نکولس نے ویسٹ انڈین ٹیم کے بارے میں لکھے گئے اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اپنے کالم میں مار ک نکولس کاکہنا تھا کہ ان کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تھا ، انہوں نے کبھی بھی ویسٹ انڈیز کو ”عقل سے عاری “ ٹیم نہیں کہا تھا ،اب جب کہ ویسٹ انڈیز نے ایک ہی دن میں 2آئی سی سی ٹرافیاں اپنے نام کی ہیں اور کیربیئن جزائر میں لوگ اب ڈانس کے ذریعے جشن منا رہے ہوں گے تو اس وقت وہ غیر مشروط طور پر ڈیرن سیمی اور ان کی ٹیم سے اپنے کہے گئے الفاظ پر معافی کے طلبگار ہیں ۔

یاد رہے کہ مارک نیکولس نے اپنے ایک کالم میں ویسٹ انڈین ٹیم کے لیے قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے تھے جس پر کپتان ڈیرن سیمی نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 16:36:08