پونٹنگ کو امپائر کے فیصلے پر برہمی کے باوجود سزا نہیں دی جائے گی

ہفتہ 23 ستمبر 2006 13:48

کوالالمپور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 ستمبر2006 )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ کو بھارت کے خلاف میچ میں امپائر کے فیصلے پر برہم ہونے کے باوجود سزا نہیں دی جائے گی ۔کوالالمپور میں ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کے میچ میں امپائر مارک بینسن نے سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ قرار دینے کے فوری بعد اپنا فیصلہ بدل دیا جس پر رکی پونٹنگ مشتعل ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

میچ ریفری کرس براڈ کے مطباق امپائرز نے پونٹنگ کی شکایت نہیں کی اس لیے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی ۔

پونٹنگ کا کہنا ہے کہ وقتی طور پر وہ امپائر کے فیصلہ تبدیل کرنے پر ناخوش تھے لیکن جلد ہی انہوں نے اسے تسلیم کرلیا ۔ پونٹنگ پچھلے برس دوبار ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھگت چکے ہیں ۔ ایک بار پھر ایسا کرنے پر انہیں معطل کیا جاسکتا ہے ۔
وقت اشاعت : 23/09/2006 - 13:48:40