ریال میڈرڈ نے بارسلونا کو سال میں پہلی بار 2-1سے شکست دیدی

منگل 5 اپریل 2016 13:02

ریال میڈرڈ نے بارسلونا کو سال میں پہلی بار 2-1سے شکست دیدی

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اپریل۔2016ء) ریال میڈرذ نے کرسٹیانو رونالڈو کے آخری لمحات میں گول کی بدولت ایل کلاسکو کے میچ میں بارسلونا کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی جو بارسلونا کی پورے سال میں پہلی شکست تھی۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے 56ویں منٹ میں بارسلونا کی جانب سے جیراڈ پیکے نے سر سے بال کو گول پوسٹ میں پھینک کر بارسلونا کو 0-1 سے میچ میں برتری دلادی مگر کریم بینزیما نے بہترین گول مار کر اسکور کو 1-1 سے برابر کردیا۔

میچ کے 85ویں منٹ کے آخری لمحات میں بارسلونا اپنی حریف ٹیم ریال میڈرڈ کو نہیں روک پائی اور مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے بیل کی جانب سے آنے والی بال کو پوسٹ کے اندر پھینک کر ریال میڈرڈ کو 2-1 کی کامیاب برتری دلادی، جس کو کم کرنے کے لیے بارسلونا ا آخری منٹ کامیاب نہیں ہوپائی اور ریال میڈرڈ فاتح قرار پائی۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران ریال میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس کو یلوکارڈ دکھایا گیا جبکہ ان کے ڈیفینڈر کو 83 ویں منٹ میں باہر بھیج دیا گیا تھا۔

ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان کا کہنا تھا کہ” ادھر جیتنا ہمارے سارے کھلاڑیوں کے لیے ایک بہت بڑا انعام ہے کیونکہ انہوں نے بہت زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔“بارسلونا 76 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے اور وہ اس وقت ریال میڈرڈ سے 7 پوائنٹس کی برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔ ریال میڈرڈ کا ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے۔

وقت اشاعت : 05/04/2016 - 13:02:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :