ویسٹ انڈیزکی ہوٹل واپسی کے دوران بس میں جشن منانیکی ویڈیو سامنے آگئی

منگل 5 اپریل 2016 13:35

ویسٹ انڈیزکی ہوٹل واپسی کے دوران بس میں جشن منانیکی ویڈیو سامنے آگئی

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5اپریل2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم کی میچ کے بعد ہوٹل واپسی کے دوران بس میں جشن منانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی ایونٹ کے مشہور ترین گانے ”چیمپئن ،چیمپئن “ پر ڈانس کرتے نظر آتے ہیں ، اس کے کچھ دیر بعد ڈووین براوو بھی انہیں جوائن کرلیتے ہیں جس کے وہ پوری بس میں اس گانے کو گاتے نظر آتے ہیں ، ویڈیو میں اس میچ کے ہیرو کالوس براتھویٹ بھی ”چیمپئن ،چیمپئن“ گاتے نظر آتے ہیں ۔ ہوٹل پہنچنے کے بعد سیمی اور براوو ایک بار پھر وہاں موجود شائقین کرکٹ کو یہ گانا گنگنا کر لطف اندوز کرتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/04/2016 - 13:35:21