تیسرا نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ 10 اپریل سے شروع ہوگا

جمعرات 7 اپریل 2016 12:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء)مہران فٹ بال کلب کے زیراہتمام تیسرا نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ 10 اپریل سے شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کا افتتاح سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عبدالسلام شاہ کریں گے اور افتتاحی میچ مہران کلب اور ہماکلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، مہران فٹ بال کلب کے صدر محمد زمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ پی ایف ایف رولز کے مطابق ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا

وقت اشاعت : 07/04/2016 - 12:36:54