آسٹریلین کرکٹرز کی ڈیرن سیمی کو اعزاز ملنے پر مبارکباد

جمعرات 7 اپریل 2016 16:46

آسٹریلین کرکٹرز کی ڈیرن سیمی کو اعزاز ملنے پر مبارکباد

کینبرا ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) آسٹریلین کرکٹرز مائیکل ہسی اور شین واٹسن نے ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ سینٹ لوشیا کے وزیر اعظم نے بطور کپتان کرکٹ میدانوں میں کامیابی پر سینٹ لوشیا کے سٹیڈیم کو ڈیرن سیمی کے نام سے منسوب کر دیا۔

(جاری ہے)

سیمی کی زیر قیادت ویسٹ انڈین ٹیم نے دو ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹلز جیتنے کا عالمی اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

مائیکل ہسی نے اپنے پیغام میں سیمی کو ملک کیلئے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں ان کیلئے مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شین واٹسن نے بھی سیمی کو اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی، انہیں عظیم لیڈر اور ہرلحاظ سے مخلص چیمپئن قرار دیا۔

وقت اشاعت : 07/04/2016 - 16:46:49