ویسٹ انڈیز بورڈ دنیا کا سب سے غیر پیشہ ورانہ بورڈ ہے ، ڈیوین براوو کی تنقید

بورڈ کا سربراہ سب سے زیادہ متکبر اورنادان شخص ہے ، ہم نے کیپ کیخلاف پورا ٹورنامنٹ کھیلا ، ہمیں تنقید کا سامنا رہا ، دیانتداری پر سوال اٹھائینگے مگر پھر بھی چیمپئن بن گئے ، آل راؤنڈر

جمعرات 7 اپریل 2016 21:43

ویسٹ انڈیز بورڈ دنیا کا سب سے غیر پیشہ ورانہ بورڈ ہے ، ڈیوین براوو کی تنقید

بارباڈوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راوٴنڈر ڈیوین براوو نے اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ کو دنیا کا سب سے زیادہ 'غیرپیشہ ورانہ' بورڈ قرار دیا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشہور آل راوٴنڈر نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون کو انتہائی متکبر اور نادان شخص قرار دیا ہے۔32 سالہ براوو نے کہا کہ جب ہماری ٹیم ایونٹ کھیلنے آئی تو ہماری کٹ بھی تیار نہیں تھی اور ہم نے کیپ کے بغیر پورا ٹورنامنٹ کھیلا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ہندوستان آئے تو ہمارے یونیفارم پر نام تک پرنٹ نہیں تھے، ہمارے منیجر کو شرٹوں پر نام اور نمبر پرنٹ کرانے کیلئے باہر جانا پڑا۔ کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ہماری دیانتداری پر سوالات اٹھائے گئے، ہم سے سوالات کیے گئے کہ کیا ہم ویسٹ انڈیز کرکٹ سے دل سے جڑے ہوئے ہیں یا پھر یہ محض پیسے کا معاملہ ہے۔براوو نے افسردگی سے کہا کہ بہت سے لوگ نہیں سمجھ سکتے کہ بورڈ کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے کھلاڑی کس صورتحال اور اذیت سے گزرے۔ ۔

وقت اشاعت : 07/04/2016 - 21:43:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :