- Home
- Sports
- News
- پاکستانی بلائینڈ ٹیم نے سری لنکا بلائینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز ..
پاکستانی بلائینڈ ٹیم نے سری لنکا بلائینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی،جمیل اور اعجاز نے نویں وکٹ میں 154 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر سری لنکا کے منہ سے فتح کا نوالہ چھین لیا،جمیل ناقابل شکست سنچری بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار،روون کی سنچری رائیگاں گئی
جمعہ 8 اپریل 2016 18:51
اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) محمدجمیل کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پاکستان بلائینڈ ٹیم نے سری لنکا بلائینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، گرین شرٹس نے 292 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 138 رنز پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد جمیل اور محمداعجاز نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نویں وکٹ میں 154 رنز ناقابل شکست شراکت قائم کر کے مہمان ٹیم کے منہ سے فتح کا نوالہ چھین لیا۔
جمیل 100 اور اعجاز 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ روون وسنتھا کی سنچری رائیگاں گئی۔ جمیل کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، بابر اعظم
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان