سرفراز احمد ٹی 20کپتان بنے تو بھارت میں خوب جشن منایا گیا

اتر پردیش میں رہائش پذیر سرفراز احمد کی فیملی کپتان بننے پر انتہائی خوش ، مٹھائیاں تقسیم سرفراز کے کپتان بنائے جانے پر بہت خوشی ہے امید نہیں تھی ایسا ہوگا ، جب فون پر خبر سنی تو خوشی سے آنکھوں میں آنسو گئے ، ہمشیرہ سرفراز احمد

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:16

سرفراز احمد ٹی 20کپتان بنے تو بھارت میں خوب جشن منایا گیا

اتر پردیش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو جب پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایاگیا تو انڈین ریاست اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ میں بھی اس کا جشن منایا گیا اٹاوہ میں رہنے والے محبوب حسن صدیقی پاکستانی کپتان کے سگے ماموں ہیں۔محبوب حسن صدیقی اور ان کے اہل خانہ کو امید نہیں تھی کہ سرفراز احمد کو پاکستانی ٹیم میں اتنی اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔

انھوں نے کہا ’ہمیں اس کے کپتان بنائے جانے کی انتہائی خوشی ہے، امید نہیں تھی کہ ایسا ہوگا۔‘جیسے ہی سرفراز کپتان بنائے گئے، محبوب حسن کی بہن نے فون کر کے ’خوشخبری دی۔ ہماری آنکھوں میں خوشی سے آنسو آ گئے۔‘محبوب حسن نے بتایا کہ خبر ملتے ہی آس پڑوس کے لوگ ان کے گھر آنے لگے اور مٹھائیاں تقسیم ہونی شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال 19 مئی کو وہ سرفراز کی شادی میں کراچی گئے تھے۔

اس وقت بھی سرفراز کے مہاجر ہونے کی باتیں پاکستانی میڈیا کا موضوع تھیں۔سات بھائی بہنوں میں سرفراز تیسرے نمبر پر ہیں۔ سب سے بڑی بہن ہے اور پھر ایک بھائی کے بعد یہ تیسرے نمبر پر ہیں۔سرفراز کے ایک چھوٹے بھائی عبد الرحمٰن پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان ہیں۔محبوب حسن اور ان کی فیملی موہالی میں پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دیکھنے کے لیے گئے تھے جس کے لیے ’سرفراز نے ٹکٹ بھیجوایا تھے۔‘ تاہم پاکستان یہ میچ ہار گیا تھا۔

وقت اشاعت : 09/04/2016 - 22:16:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :