وسیم اکرم کی دو سالہ بیٹی عائلہ نے بھی والد کے نقش قدم پر چلنا شروع

میری بیٹی کو معلوم ہے اس کے والد کیا ہیں ، یہ مستقبل کی فاسٹ باؤلر تیار ہورہی ہے ، وسیم اکرم

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:18

وسیم اکرم کی دو سالہ بیٹی عائلہ نے بھی والد کے نقش قدم پر چلنا شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) پاکستان سوئنگ آف کنگ وسیم اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ کو مستقبل کی کرکٹر بننے کی امید کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کی دو سالہ بیٹی عائلہ نے بھی والد کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا ، وسیم اکرم کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میری بیٹی کو معلوم ہے کہ اس کے والد کیا ہیں، ہو سکتا ہے مستقبل کی فاسٹ باوٴلر تیار ہو رہی ہو؟یاد رہے کہ عائلہ کی والدہ شنیرا وسیم اکرم کی دوسری بیوی ہیں اور ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ جبکہ وسیم اکرم کے دونوں بیٹوں کو کرکٹ میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 09/04/2016 - 22:18:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :