وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم جناح ہسپتال پہنچ گئی

گلشن اقبال دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، جلد صحت یابی کیلئے دعا

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:20

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم جناح ہسپتال پہنچ گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم جناح ہسپتال پہنچ گئی جہاں انہوں نے گلشن اقبال دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم گلشن اقبال پارک دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلے جناح ہسپتال پہنچی جہاں انہوں نے سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد سے گفتگو بھی کی۔ شنیرا اکرم نے زخمیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکی جلد صحت یابی کیلے دعا گو ہیں۔ انہوں نے ہسپتال کے عملے سے زخمیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔

وقت اشاعت : 09/04/2016 - 22:20:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :