انڈین پریمیئر لیگ : پونے سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:32

انڈین پریمیئر لیگ : پونے سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9اپریل 2016ء ) انڈین پریمیئر لیگ کے 9ویں سیزن کے پہلے میچ میں پونے سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو 9وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرڈالا ۔ وانکھیڈے سٹیڈیم ،ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ممبئی انڈینز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ، روہت شرما 7،لینڈل سمنز 8،ہردیک پانڈیا 9، جوز بٹلر 0،پولارڈ 1اور گوپال 2رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔

امبتی رائیڈو 22رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر پوویلین لوٹے جس کے بعد ہربھجن سنگھ اور ونے کمار نے سکور آگے بڑھاناشروع کیا ۔

(جاری ہے)

ونے کمار 12رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔ہربھجن سنگھ نے 30گیندوں پر 45رنز سکور کرکے ممبئی کا سکور 121رنز تک پہنچانے میں مدد دی ۔پونے کی جانب سے ایشانت شرما اور مچل مارش نے 2،2جبکہ آر پی سنگھ ، بھاٹیا ، ایم ایشون اور روی ایشون نے 1،1شکار کیا ۔ 122رنز کے ہدف کے تعاقب میں پونے کے اوپنرز نے ٹیم کو 79رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد فاف ڈوپلیسی 34رنز بنا کر ہربھجن کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔رہانے نے کیون پیٹر سن کے ساتھ ملکر پونے کی نیا پار لگا دی ۔ اوپنر 66اور پیٹرسن 21رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ممبئی کے واحد کامیاب باؤلر ہربھجن سنگھ رہے۔

وقت اشاعت : 09/04/2016 - 22:32:13