کیریئر میں مرلی دھرن اور ہربھجن سنگھ مشکل ترین باؤلر لگے :ایڈم گلکرسٹ

اتوار 10 اپریل 2016 18:14

کیریئر میں مرلی دھرن اور ہربھجن سنگھ مشکل ترین باؤلر لگے :ایڈم گلکرسٹ

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10اپریل 2016ء )آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر میں مرلی دھرن اور ہربھجن سب سے مشکل باؤلر لگتے تھے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ایڈم گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے انٹر نیشنل کیریئر میں عظیم سری لنکن آف سپنر متیاہ مرلی دھرن اور بھارت کے ہربھجن سنگھ مشکل ترین باؤلر لگتے تھے،گلکرسٹ کے مطابق وہ کبھی مرلی کی انگلیوں کو سمجھ نہیں پائے جبکہ ہربھجن کو کھیلنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہوتا تھا ۔

سابق کینگرو وکٹ کیپر نے انکشاف کیا کہ انکے ساتھی کھلاڑی مائیکل ہسی کو بھی مرلی کی سمجھ نہیں آتی تھی۔یاد رہے کہ ایڈم گلکرسٹ کا شمار دنیا کے جارح ترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے 2006ء میں اس وقت ویوین رچررڈ کی تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا ۔

کیریئر میں مرلی دھرن اور ہربھجن سنگھ مشکل ترین باؤلر لگے :ایڈم گلکرسٹ
وقت اشاعت : 10/04/2016 - 18:14:18