انڈین پریمیئر لیگ ، دہلی ڈیئر ڈیولز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جیت کیلئے 99رنز کا ہدف دیدیا

اتوار 10 اپریل 2016 20:58

انڈین پریمیئر لیگ ، دہلی ڈیئر ڈیولز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جیت کیلئے 99رنز کا ہدف دیدیا

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10اپریل 2016ء ) انڈین پریمیئر لیگ کے 9ویں سیزن کے دوسرے میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جیت کے لیے 99رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈن گارڈنز ،کولکتہ میں کھیلے جانے والے میچ میں دہلی کا کوئی بھی بلے باز کریز پر نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 18ویں اوور میں 98رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ، ڈی کوک 17،سیمسن 15جبکہ نیگی اور مورس 11رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کولکتہ کی جانب سے رسل اور ہوگ نے 3،3جبکہ ہیسٹنگ اور چاولہ نے 2،2کھلاڑی آؤٹ کیے ۔

وقت اشاعت : 10/04/2016 - 20:58:21