انڈین پریمیئر لیگ ، کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 9وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 10 اپریل 2016 22:27

انڈین پریمیئر لیگ ، کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 9وکٹوں سے ہرا دیا

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10اپریل 2016ء ) انڈین پریمیئر لیگ کے 9ویں سیزن کے دوسرے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 9وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔ ایڈن گارڈنز ،کولکتہ میں کھیلے جانے والے میچ میں دہلی کا کوئی بھی بلے باز کریز پر نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 18ویں اوور میں 98رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ، ڈی کوک 17،سیمسن 15جبکہ نیگی اور مورس 11رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

کولکتہ کی جانب سے رسل اور ہوگ نے 3،3جبکہ ہیسٹنگ اور چاولہ نے 2،2کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ 99رنز کے ہدف کے تعاقب میں کولکتہ کے اوپنرز نے ٹیم کو 69رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد روبن اتھاپا 35رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ گوتم گمبھیر نے پانڈے کے ساتھ ملکر کولکتہ کی نیا پار لگا دی ، گمبھیر38اور پانڈے 15رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ دہلی کے واحد کامیاب باؤلر امیت مشرارہے ۔

وقت اشاعت : 10/04/2016 - 22:27:30