قومی ٹیم کیلئے تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے ، وسیم اکرم ،الگ الگ کپتان بنانا سمجھداری نہیں ، ایک ہی کپتان ہونے کا حامی ہوں ، انٹرویو

اتوار 10 اپریل 2016 22:36

قومی ٹیم کیلئے تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے ، وسیم اکرم ،الگ الگ کپتان بنانا سمجھداری نہیں ، ایک ہی کپتان ہونے کا حامی ہوں ، انٹرویو

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10اپریل۔2016ء) سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کیلئے تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے ،الگ الگ کپتان بنانا سمجھداری نہیں ، وہ ایک ہی کپتان ہونے کے حامی ہیں ۔ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کلچر مختلف ہے ، ہم ایک رہنماء کی پیروی نہیں کرتے ،آپ کیسے توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی تین مختلف کپتانوں کی پیروی کریں ،ایک کپتان بنایاجانابہترین فیصلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کے مطابق سرفراز احمد کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا جانا اچھا فیصلہ ہے ۔محمد حفیظ کی جانب سے سچ بولنے کی بات پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سٹار اوپنر کو پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کا خیال رکھنا چاہیے، اگر اسے کوئی شکایت ہے تو چیئرمین پی سی بی سے بات کرے اور اگر بولنا ہی ہے تو پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں پھر جو بولنا ہے دل کھول کر بولیں۔وسیم اکرم کایہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب شاہدآفریدی کے کپتانی چھوڑنے پر سرفرازاحمد کو ٹی 20کاکپتان بنایاگیا ، مصباح الحق ٹیسٹ اور اظہرعلی ون ڈے کی کپتانی کررہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 10/04/2016 - 22:36:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :