ماجد خان یا احسان مانی کو پی سی بی کا چئیرمین بنایا جانا چاہیے: عمران خان

muhammad ali محمد علی منگل 12 اپریل 2016 00:18

ماجد خان یا احسان مانی کو پی سی بی کا چئیرمین بنایا جانا چاہیے: عمران خان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ ماجد خان یا احسان مانی کو پی سی بی کا چئیرمین بنایا جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینلکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات صحیح طور پر چلانے کیلئے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو کرکٹ کی سمجھ بوجھ بھی رکھتا ہو اور ساتھ ساتھ تنطیمی امور بھی چلانا جانتا ہو۔

(جاری ہے)

ان کی نظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کے سب سے بہترین امیدوار ان کے کزن ماجد خان اور آئی سی سی کے سابق سربراہ احسان مانی ہیں۔
وقت اشاعت : 12/04/2016 - 00:18:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :