چنیوٹ ، اپنی نوعیت کا انوکھا کبڈی میچ ، خوب تھپڑوں اور مکوں کی بارش

کبڈی میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین نے گراؤنڈ کا رخ کر لیا ثقافتی ورثہ کو اجاگر کرنے پر شائقین کا کبڈی میچ کے انعقاد پر دربار انتظامیہ کو خراج تحسین

منگل 12 اپریل 2016 22:29

چنیوٹ ، اپنی نوعیت کا انوکھا کبڈی میچ ، خوب تھپڑوں اور مکوں کی بارش

چنیوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء)چنیوٹ میں اپنی نوعیت کا انوکھا کبڈی میچ ، خوب تھپڑوں اور مکوں کی بارش ، کبڈی میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین نے گراؤنڈ کا رخ کر لیا،ثقافتی ورثہ کو اجاگر کرنے پر شائقین کا کبڈی میچ کے انعقاد پر دربار انتظامیہ کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابقچنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 466نئے احا طے میں سالانہ عرس و میلہ دربا ر عا لیہ پنج پیر المعروف پیر محمد شا ہ ٹلا ں والی سر کا رکے موقع پر تھپڑوں اور مکوں والی کبڈی کا میچ ہوا جس میں ضلع بھر کی ایک درجن سے زائد ٹیموں نے حصہ لیااور اس ثقافتی کھیل کو بڑے پر جوش انداز میں کھیلا جیسے دیکھنے کیلئے آئے ہوئے ہزاروں شائقین بے حد محضوظ ہو ئے کبڈی میچ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے درمیان اس مقابلے میں کھیل کے اصو ل کے مطا بق تھپڑوں سے آغا ز کیا جا تا ہے اور مسلسل تھپڑ اور گھو نسوں دونو ں کھلا ڑی ایک دوسر ے پر بر سا تے ہیں جاپھی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس اس قدر تھپڑ اور مکے برسائے کہ ساہی لائن نہ کراس کرسکے جبکہ ساہی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس قدر تھپڑ اور مکے برسائے کہ جاپھی گر جائے اور وہ لائن کراس کرکے پوائنٹ لے جائے اسی طر ح سے یہ مقابلے چلتے ہیں کھلا ڑی ایک دو سر ے کو چیلنج بھی کر سکتے ہیں اور کھلا ڑی کئی مر تبہ حصہ لے سکتا ہے اور اختتا م پر بہتر کھیل کر جیتنے والے کھلا ڑی کو ٹر افی کے علا وہ با لتر تیب دستا ر بند ی کی گئی مقامی سطح پر ہونے والے اس عرس و میلہ میں پہلی پو زیشن امجد ما چھی نامی کھلاڑی نے حا صل کی ۔

وقت اشاعت : 12/04/2016 - 22:29:23