آئی پی ایل ، رائل چیلنجر بنگلور نے سن رائزر حیدر آباد کو 45رنز سے ہرا دیا

منگل 12 اپریل 2016 23:23

آئی پی ایل ، رائل چیلنجر بنگلور نے سن رائزر حیدر آباد کو 45رنز سے ہرا دیا

بنگلورو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12اپریل 2016ء ) انڈین پریمیئر لیگ کے 9ویں سیزن کے چوتھے میچ میں رائل چیلجرز بنگلور نے سن رائزر حیدرآباد کو 45رنز سے شکست دے دی ہے ۔ چنا سوامی سٹیڈیم، بنگلو ر میں میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور کرس گیل 11رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ کوہلی اور ڈیویلیئرز نے دوسری وکٹ کے لیے 157رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد کوہلی 75رنز بنا کر بولڈ ہوگئے ،ڈیویلیئرز بھی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 82رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، واٹسن بھی 19رنز بنا کر پوویلین لوٹے جس کے بعد سرفراز خان نے 10گیندوں پر 35رنز سکور کرکے ٹیم کا مجموعہ 227رنز تک پہنچا دیا ۔

حیدر آباد کے لیے بھونیشور کمار اور مستفیض الرحمان 2،2وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ۔ سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم 227رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈگمگا گئی اور وارنر اور اشیش ریڈی کے علاوہ کوئی بلے باز قابل ذکر کاکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا ۔

(جاری ہے)

وارنر 25گیندوں پر 58رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ ریڈی 32رنز بنا کر پوویلین چلتے بنے ۔ شیکھر دھون 8، ہنریکس 19،اوجھا 0اوردیپک ہودا 6رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ مورگن کے 22اور شرما کے 26رنز کی بدولت حیدر آباد کی ٹیم مقررہ بیس اوررز میں 182رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔بنگلورکی جانب سے واٹسن اور چاہل نے 2،2جبکہ پرویز رسول اور ایڈم ملنے نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 12/04/2016 - 23:23:45