- Home
- Sports
- News
- بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں میزبان بھارت کیخلاف اپنی ٹیم کی شکست کا ..
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں میزبان بھارت کیخلاف اپنی ٹیم کی شکست کا ذمے دار خود کو قرار دیا
جب ہمیں تین گیندوں پر دو رنز درکار تھے ،میں اور مشفیق وکٹ پر موجود تھے تو ہم نے ایک لمحے کیلئے بھی نہیں سوچا تھا ہم نہیں جیت سکتے
بدھ 13 اپریل 2016 19:04
ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) معروف بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں میزبان بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست کا ذمے دار خود کو قرار دیا ۔محموداللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا کیا میں اسے بھول سکتا ہوں؟ جب ہمیں تین گیندوں پر دو رنز درکار تھے اور میں اور مشفیق وکٹ پر موجود تھے تو ہم نے ایک لمحے کیلئے بھی نہیں سوچا تھا کہ ہم نہیں جیت سکتے۔
سچ پوچھیں تو میں یقین نہیں کر سکتا کہ دو چوکے مارنے کے بعد مشفیق آؤٹ ہو سکتے تھے، یہ بھارت کو ہندوستان میں ہرانے کا نادر موقع تھا لیکن ہم اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ اس سے ہم سب کے دل ٹوٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس میچ میں شکست پر خود کو کبھی معاف نہیں کر سکتے اور آئندہ کبھی ایسا موقع آیا تو وہ کبھی بھی برا شاٹ کھیلنے کا کطرہ مول نہیں لیں گے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کلین سوئپ شکست،ویمنزٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں