آئی پی ایل9 : ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

بدھ 13 اپریل 2016 23:07

آئی پی ایل9 : ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13اپریل 2016ء) انڈین پریمیئر لیگ کے نویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 6وکٹو ں سے شکست دے دی ۔ایڈن گارڈنز ،کولکتہ میں کھیلے جارہے میچ میں کولکتہ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اوپنر روبن اتھاپا محض 8رنز بنانے کے بعد پوویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کپتان گوتم گمبھیر نے منیش پانڈے کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 60گیندوں پر 100رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد پانڈے 52رنز سکور کرکے ہربھجن سنگھ کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

آندرے رسل نے کریز پر آتے ہی ممبئی کے باؤلرز کی جم کر دھلائی کی ، وہ 17گیندوں پر 36رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔گمبھیر کی ہمت بھی 64رنز پرجواب دے گئی اور وہ پانڈے کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پوویلین جابیٹھے۔کولن منرو بھی 4رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد یادو نے آخری بال پر چوکا لگا کر ٹیم کا سکور 187رنز تک پہنچا دیا ۔ ممبئی کی جانب سے میکلینگھن 2جبکہ پانڈیا اور ہر بھجن ایک ،ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔

وقت اشاعت : 13/04/2016 - 23:07:20