ناصر جمشید ایک عرصے سے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے پر مایوس
لندن میں معمولی وورسٹر شائر اولڈ ایلزبیتھن کلب سے معاہدہ کر لیا ہے،ناصر جمشید نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ 2015 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی
جمعرات 14 اپریل 2016 19:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اپریل۔2016ء) ایک عرصے سے قومی ٹیم سے باہر اوپننگ بلے باز ناصر جمشید نے وورسٹر شائر اولڈ ایلزبیتھن کلب سے معاہدہ کر لیا ہے۔برمنگھم اینڈ ڈسٹرکٹ پریمیئر کرکٹ لیگ ڈویڑن ٹو انگلینڈ اینڈ کرکٹ بورڈ فنڈنگ سے چلنے والی پریمیئر لیگز کا حصہ ہے اور وورسٹر نے ڈویڑن ٹو سے ترقی کیلئے ناصر جمشید کو اپنے کلب کا حصہ بنایا ہے۔
ناصر جمشید نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ 2015 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جہاں ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی تاہم بائیں ہاتھ کے بلے باز نیشنل ون ڈے کپ میں چند اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ وہ 19 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں بھی اسلام آباد کی ٹیم کا حصہ ہیں۔اس کلب کیلئے ناصر جمشید کی شمولیت ایک بڑی خبر ہے اور وہ اسی سہارے 30 اپریل سے اسٹیٹ فورڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اگلے ڈویڑن میں ترقی کی کوشش کرے گا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 2کھیلے جائیں گے
-
پاکستان اورویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ لا امریکی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد