پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوہدری ولایت( مسٹر پاکستان) باڈی بلڈنگ کے مقابلے مورخہ 6 - مئی کو راولپنڈی میں منعقد ہو گا

جمعہ 15 اپریل 2016 21:02

پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوہدری ولایت( مسٹر پاکستان) باڈی بلڈنگ کے مقابلے مورخہ 6 - مئی کو راولپنڈی میں منعقد ہو گا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوہدری ولایت( مسٹر پاکستان) باڈی بلڈنگ کے مقابلے مورخہ 6 - مئی کو راولپنڈی میں منعقد ہو گا- اس مقابلے میں چاروں صوبوں، اے جے کے، گلگت بلتستان، واپڈااور دیگر محکموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے- ان مقابلوں کے سلسلے میں پری ججنگ مورخہ 5 - اپریل کو ہو گی- ان مقابلوں کے انعقاد کے سلسلے میں پنجاب باڈی ایسوسی ایشن کیایسوسی ایٹ سیکریٹری اور جنرل سیکریٹری راولپنڈی ذون باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ڈاکٹر نبیل احمد نے سینیٹر چوہدری تنویر خان اور بیرسٹر دانیال چودہری سے ملاقات کی اور انہیں مقابلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا- سیکریٹری انفارمیشن محمد سہیل ڈار اور دو مرتبہ مسٹر ایشیا حلیم بٹ بھی اس ملاقات میں موجود تھے-ڈاکٹر نبیل احمد نے سینیٹر چوہدری تنویر خان اور بیرسٹر دانیال چوہدری کو مذید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میں مسٹر پاکستان کے مقابلوں کا انعقاد 34 سال کے بعد ہو رہا ہے جو راولپنڈی کے لئے ایک اعزاز ہے- انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کا موٹو " پاکستان امن کا گہوراہ" ہے- انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منعقد ہونے والے باڈی بلڈنگ کے سب سے بڑے مقابلے میں نیشنل لیول کے 120 سے زائد باڈی بلڈرز حصہ لیں گے جن میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، اے جے کے اور مختلف محکموں کے کھلاڑی شامل ہیں- انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پاکستان کی تمام ٹیموں اور محکمو ں کی ٹیموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے جنہوں نے زور و شور سے تیاری شروع کر دی ہے- سینیٹر چوہدری تنویر خان نے اس موقع پر ڈاکٹر نبیل احمد اور دیگر آگنائیزرز کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ راولپنڈی میں سپورٹس کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے انہوں نے مختلف پہلوؤں پر کام کا آغاز کیا ہے تاکہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی کھیلوں میں حصہ لیں اور ان کھیلو ں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر سکیں

وقت اشاعت : 15/04/2016 - 21:02:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :