افغان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کا استعفی منظور کرلیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 15:49

افغان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کا استعفی منظور کرلیا

کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16اپریل 2016ء ) افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کوچ انضمام الحق کا استعفی منظور کر لیا ہے ۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شفیق اللہ ستانکزئی کا کہنا ہے کہ انضمام کی جانب سے بھیجا گیا استعفی انہیں ای میل کے ذریعے مل گیاہے جسے انہوں نے قبول بھی کرلیا ہے ،انضمام نے قومی مفاد کی خاطر ہماری ٹیم کی کوچنگ چھوڑی ،ہم سمجھتے ہیں کہ اپنا ملک سب سے پہلے ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کا مزیدکہنا تھا کہ ان کی آج صبح چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے بھی فون پر بات چیت ہوئی ہے اور انہوں نے افغانستان کے لیے ہیڈ کوچ دینے کی پیش کش کی ہے،پی سی بی نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور ہم اس سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ۔

وقت اشاعت : 16/04/2016 - 15:49:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :