بی سی بی نے شہادت حسین کی ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ کھیلنے کی اپیل مسترد کر دی

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:09

بی سی بی نے شہادت حسین کی ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ کھیلنے کی اپیل مسترد کر دی

ڈھاکہ ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی انضباطی کمیٹی نے شہادت حسین کی رواں برس ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ کھیلنے کی اپیل مسترد کر دی۔ گزشتہ برس پولیس نے کم عمر ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام پر شہادت حسین اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا تھا تاہم بعدازاں دونوں ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس واقع کے بعد بی سی بی نے ستمبر میں شہادت کو عبوری طور پر معطل کر دیا تھا۔ بی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہادت حسین نے بی سی بی کی انضباطی کمیٹی میں ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ کھیلنے کیلئے اپیل دائر کی تھی جسے کمیٹی نے مسترد کر دیا ہے۔ کمیٹی اراکین کا کہنا ہے کہ شہادت کے خلاف ابھی کیس جاری ہے اور عدالت سے نام کلیئر ہونے تک انہیں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دینا اچھا تاثر نہیں ہو گا۔

وقت اشاعت : 16/04/2016 - 22:09:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :