گوتم گھمبیر نے ٹی ٹونٹی کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:09

گوتم گھمبیر نے ٹی ٹونٹی کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے

حیدرآباد ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان اور اوپننگ بلے باز گوتم گھمبیر نے ٹی ٹونٹی کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے چوتھے اور دنیا کے 16 ویں بلے باز بن گئے ہیں، گھمبیر نے رواں آئی پی ایل نائن میں سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف میچ میں 90 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل بھارت کی طرف سے سریش رائنا، ویرات کوہلی اور روہت شرما بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو حاصل ہے، جنہوں نے 8840 رنز بنا رکھے ہیں، بریڈہوج 6998 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 16/04/2016 - 22:09:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :