راجرفیڈرر مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

اسپین کے رافائل نڈال اوربرطانیہ کے اینڈی مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:38

راجرفیڈرر مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

مناکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) عالمی نمبرتین سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرر مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، اسپین کے رافائل نڈال اوربرطانیہ کے اینڈی مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔مناکو میں جاری کلے ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں تھرڈ سیڈ راجرفیڈرر کا مقابلہ فرانس کے جوولفریڈ سونگا سے ہوا،فیڈرر نے پہلا سیٹ چھ، تین سے باآسانی جیت لیا۔

(جاری ہے)

پھر سونگا نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ چھ، دو اور سات پانچ سے اپنے نام کرتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔دوسرے کوارٹرفائنل میں برطانوی اسٹار اینڈے نے کینیڈا کے ملاوس راؤنچ کو چھ، دو اور چھ، صفرسے پچھاڑ دیا،عالمی نمبر پانچ اسپین کے رافائل نڈال نے ہم وطن اسٹینلاس واورینکا کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ، ایک اور چھ،چار سے زیر کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ۔

وقت اشاعت : 16/04/2016 - 22:38:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :