ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے سے انکار کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 اپریل 2016 14:41

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے سے انکار کر دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17اپریل 2016ء ) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے میچز پاکستان میں کھیلنے کی پیش کش کی تھی تاہم ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد اب مکمل سیریز متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/04/2016 - 14:41:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :