پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ کیلئے اقبال سٹیڈیم میں تمام تیاریاں مکمل

افتتاحی میچ کل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے ما بین ہو گا

اتوار 17 اپریل 2016 16:21

پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ کیلئے اقبال سٹیڈیم میں تمام تیاریاں مکمل

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ کیلئے فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں تمام تیاریاں مکمل ،میدان سج گیا،ملک بھرکے قومی کھلاڑی فیصل آباد پہنچ گئے، افتتاحی میچ کل (19اپریل )کو پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی ٹورنامنٹ کا فائنل یکم مئی کو کھیلا جائیگا، فول پروف سیکورٹی ، واک تھروگیٹس کی تنصیب سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی،پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامات فیصل آباد پہنچ گئی پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پنجاب‘سندھ‘بلوچستان‘خیبر پختونخوا اور فیڈرل کیپٹل کی پانچ ٹیموں کے درمیان پچاس پچاس اوورز پر مشتمل11میچ کھیلے جائیں گیپاکستان کرکٹ بورڈ ترجمانکے مطابق بورڈ حکام کا خیال ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بلند ہوگا اظہر علی اور سرفراز احمد نے بھی اس ٹورنامنٹ کو انقلاب قرار دیا ہے پاکستان کپ میں روزانہ ایک میچ کھیلا جائیگا افتتاحی روز19اپریل کو پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی ٹورنامنٹ کا فائنل یکم مئی کو کھیلا جائیگا فیصل آباد میں میچوں کے انعقاد کیلئے تیزی سے تیاریاں مکمل کی جارہی ہے پی سی بی کے کیر یٹر اور دیگر عملہ فیصل آباد پہنچ چکا ہے ٹیموں اور آفیشلز کیلئے ہوٹل بکنگ بھی کروادی گئی، علاوہ ازیں ڈی او (ایچ آر ایم)خالد مسعود فروکہ نے پاکستان ون ڈے کپ کے سلسلے میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ موثر ٹریفک مینجمنٹ پر قائمہ ہدایات کے مطابق عملدرآمد ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واک تھروگیٹس کی تنصیب،سٹاف کوڈیوٹیزتفویض کرنے،میڈیکل کیمپ،صفائی ستھرائی ،پینے کے پانی کی موجودگی،پارکنگ پلان ودیگر ضروری انتظامات کواختتام ٹورنامنٹ تک برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

وقت اشاعت : 17/04/2016 - 16:21:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :