انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،ٹیم کی بہتری کیلئے کام کریں گے،فٹنس پر سخت محنت کر رہا ہوں ، دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہوں گا ،قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق

اتوار 17 اپریل 2016 21:09

انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،ٹیم کی بہتری کیلئے کام کریں گے،فٹنس پر سخت محنت کر رہا ہوں ، دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہوں گا ،قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کے فیصلے کو سرا ہتے ہوئے کہا ہے کہ فٹنس پر سخت محنت کر رہے ہیں اور دورہ انگلینڈ کے لئے تیار ہیں۔ انضمام الحق کے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے کو بیشتر کرکٹرز پاکستان کرکٹ کے لئے خوش آئند کہہ رہے ہیں اور اب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی اس بات کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق کو ٹیم سے دور گئے زیادہ وقت نہیں ہوا اور ٹیم میں بہت سے کرکٹرز ایسے ہیں جن کے ساتھ سابق کپتان کھیل چکے ہیں۔ دورہ انگلینڈ کے لئے مصباح الحق خود کو فٹ کر رہے ہیں۔ قومی کپتان کہتے ہیں کہ وہ یہ اہم سیریز کھیلنا چاہتے ہیں جس کے لئے فٹنس پر سخت محنت کر رہے ہیں۔ پاکستان کپ میں مصباح الحق فیڈرل ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس ٹورنا منٹ سے کافی پریکٹس ہو پائے گی۔

وقت اشاعت : 17/04/2016 - 21:09:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :