فٹ ہوں، اس سال تمام ٹیسٹ سیریز کھیلوں گا‘مصباح الحق کا اعلان

پیر 18 اپریل 2016 16:25

فٹ ہوں، اس سال تمام ٹیسٹ سیریز کھیلوں گا‘مصباح الحق کا اعلان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اعلان کیا ہے کہ وہ فٹ ہیں اور اس سال تمام ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے،کپتانی میں جو کچھ حاصل کیا اس پر مطمئن ہیں مگر محدود اوورز کی ٹیم سے اچھی پرفارمنس نہ نکلواسکے۔ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ وہ انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلیں گے۔

وہ اب تک فٹ ہیں اور اس فٹنس کو ٹیسٹ سیریز تک برقرار رکھنے کے لیے ٹورنامنٹس میں حصہ لیتے رہیں گے۔اپنی کپتانی پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آپ جو سوچتے ہیں وہ سب کچھ حاصل نہیں کرسکتے مگر جو کچھ بھی کپتان میں کی حیثیت سے حاصل کیا اس پر مطمئن ہیں۔کپتان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں جب بھی جائیں گے پاکستان کو محفوظ ہاتھوں میں دے کر جائیں گے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق بیالیس ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔ اس دوران پاکستان نے بیس ٹیسٹ جیتے اور گیارہ ہارے، گیارہ ٹیسٹ ٹیسٹ ڈرا رہے، ون ڈے میں ان کا ریکارڈ کچھ اچھا نہیں، ستاسی میچز میں وہ صرف پینتالیس میں ہی ٹیم کو فتح دلاسکے اور انتالیس مرتبہ شکست کھاکر میدان سے باہر آئے۔پاکستان ٹیم جولائی اور اگست میں انگلینڈ میں چار ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 18/04/2016 - 16:25:56