جاوید میانداد کے چیتن شرما کو لگائے گئے تاریخی چھکے کو 30 سال مکمل ہوگئے

muhammad ali محمد علی پیر 18 اپریل 2016 19:49

جاوید میانداد کے چیتن شرما کو لگائے گئے تاریخی چھکے کو 30 سال مکمل ہوگئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2016ء) قومی ٹیم کے عظیم بلے باز جاوید میانداد کی جانب سے بھارتی باﺅلر چیتن شرما کو لگائے گئے تاریخی چھکے کو 30سال مکمل ہوگئے ہیں ۔1986ءمیں آج ہی کے دن شارجہ کے تاریخی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آسٹرل ایشیا ءکپ کے فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سنیل گواسکر کے 92اور سری کانت کے 75رنز کی بدولت مقررہ 50اوورز میں245رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپ حسب معمول بری طر ح لڑکھڑاگئی اور جاوید میانداد کے علاوہ اورکوئی بلے باز زیادہ دیر کریز پرنہ ٹکا، آخری اوور میں آخری گیند پر پاکستان کو جیت کے لیے 4رنز درکار تھے اور میانداد110رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ باﺅلر چیتن شرما نے ان کے پاﺅں کا نشانہ لےکر یاکر پھینکا تاہم گیند فل ٹاس ہوگیا جسے میانداد نے مڈ وکٹ کے اوپر سے باﺅنڈری کے پار پہنچا کر پاکستان کو پہلی مرتبہ کسی ٹورنامنٹ کا چیمپئن بنا دیا ،اس تاریخی چھکے کو اب 30برس مکمل ہوگئے ہیں تاہم شائقین کرکٹ آج بھی اس چھکے کی ویڈیو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/04/2016 - 19:49:09