پاکستان ویمن کبڈی انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

منگل 19 اپریل 2016 13:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء) پاکستان ویمن کبڈی انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ایران سے وطن واپس پہنچ گئی۔ قومی ویمن انڈر 19 کی 14 رکنی ٹیم نجی ائیرلائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی۔ جہاں کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجر رمضان گھمن نے حکومت سے تعاون نہ کرنے کا شکوہ کیا۔

ٹیم کپتان حزیمہ سعید کا کہنا تھا وہ اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ کھلاڑیوں نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔ انڈر 19 ٹیم کو لینے کے لئے حکام کی جانب سے کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔ تمام کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کی جانب روانہ ہوئے۔ کبڈی ٹیم نے ایران میں ہونے والے ایشیا کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 19/04/2016 - 13:03:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :