لائنل میسی کا ایک اور اعزاز،کیریئر گولز کی پانچویں سنچری مکمل کر لی

منگل 19 اپریل 2016 18:37

لائنل میسی کا ایک اور اعزاز،کیریئر گولز کی پانچویں سنچری مکمل کر لی

بارسلونا ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) ارجنٹائن اور بارسلونا کے شہرہ آفاق فٹ بالر لائنل میسی نے کیریئر گولز کی پانچویں سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے سپینش لالیگا میں ویلنشیا کے خلاف میچ میں گول سکور کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔

(جاری ہے)

سپینش لالیگا میں ویلنشیا کے خلاف میچ کیلئے میسی جب میدان میں اترے تو انہیں کیریئر کے 500 گول سکور مکمل کرنے کیلئے ایک گول کی ضرورت تھی، انہوں نے اس میچ میں ایک گول سکور کیا اور اس کے ساتھ ہی کیریئر گولز کی پانچویں سنچری مکمل کر لی۔ میسی نے 2005ء میں 17 برس کی عمر میں پہلا گول کیا تھا اور 11 سال سے بھی کم عرصے میں انہوں نے غیرمعمولی کارکردگی کی بدولت کیریئر گولز کی پانچویں سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 19/04/2016 - 18:37:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :