عاقب جاوید متحدہ عرب امارت کی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے

بدھ 20 اپریل 2016 11:57

عاقب جاوید متحدہ عرب امارت کی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اپریل 2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید متحدہ عرب امارت کی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر کو یو اے ای کی کوچنگ چھوڑنے کے بعد لاہور قلندرز کا ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عاقب جاوید نے ایک بار پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست دینے پر غور شروع کردیا ہے ، اس سلسلے میں سابق فاسٹ باؤلر چیئر مین پی سی بی شہریار خان اور مدثر نذر سے ملاقاتیں کریں گے جس میں انہیں قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ عاقب جاوید نے 2012ء میں متحدہ عرب امارات کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالی تھی ،گزشتہ دنوں انہوں نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست دینے سے انکا ر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وسیم اکرم اور رمیز راجہ غیر ملکی کوچ لانا چاہتے ہیں اس لیے وہ درخواست دیکر اپنا وقت ضائع نہیں کریں گے۔

وقت اشاعت : 20/04/2016 - 11:57:49