- Home
- Sports
- News
- آئی سی سی نے ہانک کانگ کے آل راوٴنڈر عرفان احمد پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر ڈھائی ..
آئی سی سی نے ہانک کانگ کے آل راوٴنڈر عرفان احمد پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر ڈھائی سال کی پابندی لگا دی
جمعرات 21 اپریل 2016 11:50
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) آئی سی سی نے پاکستانی نژاد ہانک کانگ کے آل راوٴنڈر عرفان احمد پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر ڈھائی سال کی پابندی لگادی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی نژاد ہانک کانگ کے کھلاڑی عرفان احمد کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر ڈھائی سال کی پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق 4 نومبر 2015 سے 4 مئی 2018 تک ہوگا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پابندی اس لئے لگائی گئی کیونکہ عرفان احمد ایسے افراد کے بارے میں مکمل معلومات دینے ناکام رہے جنہوں نے ان سے جنوری 2012 سے لے کر جنوری 2014 کے درمیان تک کرکٹ میں کرپشن کیلئے انہیں دعوت دی یا ان تک رسائی حاصل کی۔آئی سی سی کی جانب سے عرفان احمد پر کسی بھی قسم کی کرپشن میں شامل ہونے کا کوئی الزام عائد نہیں کیا جبکہ عرفان احمد فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل کے حق سے دستبردار بھی ہو گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
مشیرکھیل خیبرپختونخوا سے آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے والی خاتون کھلاڑیوں کی ملا قات
-
خیبر پختونخوا انٹرمدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 افراد سے شروع ہوں گی
-
انٹر نیشنل ٹینس کھلاڑی حمزہ رومان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے دس ہزار نقد انعام سے نوازا گیا
-
کراچی ریجن سینئرانٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ، زون چھ وائٹس فائنل میں پہنچ گئی
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ، سری لنکا اور آئرلینڈ نے اپنے میچز جیت لئے