پاکستان کپ،سندھ نے بلوچستان کو 42رنز سے شکست دید ی

جمعرات 21 اپریل 2016 22:53

پاکستان کپ،سندھ نے بلوچستان کو 42رنز سے شکست دید ی

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اپریل 2016ء )پاکستان کپ کے تیسرے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز کر لیا ۔

(جاری ہے)

اقبال سٹیڈیم ،فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اوپنرز سمیع اسلم اور خرم منظور کی سنچریوں کی بدولت 45اوورز میں 266رنز بنائے تھے جب بارش کے باعث میچ روکنا پڑا ، میچ دوبارہ شروع ہوا تو بلوچستان کی ٹیم کو 31اوورز میں 229رنز کا ہدف ملا تاہم بلوچستان کی ٹیم اپنے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 185رنز بنا سکی ۔

کپتان اظہر علی نے 100ناٹ آؤٹ رنز کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی 20رنز بھی نہ بنا سکا ،سہیل تنویر 19اور بابر اعظم 13رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سندھ کی جانب سے محمد عامر اور انور علی نے 2،2جبکہ حسن علی ، بلال آصف ، سہیل خان اور فواد عالم نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

وقت اشاعت : 21/04/2016 - 22:53:40