خواہش ہے کہ کشمیر کی ٹیم پی ایس ایل میں شامل کی جائے، چیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 اپریل 2016 01:39

خواہش ہے کہ کشمیر کی ٹیم پی ایس ایل میں شامل کی جائے، چیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل۔2016ء ) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ کشمیر کی ٹیم پی ایس ایل میں شامل کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ کشمیر کی ٹیم پی ایس ایل میں شامل کی جائے۔

(جاری ہے)

تاہم لیگ میں چھٹی ٹیم شامل کرنےکیلیے پی ایس ایل انتظامیہ کو دیگر 5 ٹیموں کی رضامندی درکار ہے۔ پی سی بی نے 2 سیزن تک ٹیموں کی تعداد نہ بڑھانے کا معاہدہ کیا تھا۔ پی سی بی آیندہ ماہ تمام ٹیموں سےچھٹی ٹیم سےمتعلق رائے طلب کرے گا۔

وقت اشاعت : 23/04/2016 - 01:39:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :