پی سی بی کایونس خان کے خلاف لیول تھری کے تحت کارروائی کا عندیہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 اپریل 2016 15:43

پی سی بی کایونس خان کے خلاف لیول تھری کے تحت کارروائی کا عندیہ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24اپریل 2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کے خلاف لیول تھری کے تحت کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا ،سینئر بلے باز کے دورہ انگلینڈپر بھی سوالیہ نشان لگ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق یونس خان پاکستان کپ میں امپائرنگ کے ناقص میعار سے شدید پریشان تھے اور انہوں نے امپائر سے اس پر بحث کی جس کے بعد میچ ریفری کی جانب سے انہیں حاضری کا نوٹس بھیجا گیا تاہم وہ حاضر نہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

میچ ریفری کی جانب سے اگلے 2روز تک یونس خان کے خلاف لکھی گئی رپورٹ پی سی بی کو جمع کروائی جائے گی جس کے بعد ان پر 3سے 5میچز تک کی پابندی لگنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اگر یونس خان پر پابندی لگتی ہے تو انہیں اس پابندی کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوگا۔یہ بات قابل ذکرہے کہ 2010ء کے دورہ انگلینڈ میں یونس خان ڈسپلنری مسائل کے سبب ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور اب بھی جولائی میں شیڈول دورے سے قبل ایک بار پھر ان کی پی سی بی سے جنگ چھڑ گئی ہے۔

وقت اشاعت : 24/04/2016 - 15:43:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :