کرسٹیانو رونالڈو میکسیکن پائلٹ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے

پیر 25 اپریل 2016 13:33

کرسٹیانو رونالڈو میکسیکن پائلٹ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے

لزبن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25اپریل 2016ء ) شہرہ آفاق پرتگالی فٹ بالر کرسچیانو رونالڈو میکسیکن خاتون پائلٹ ایلے مینریکوزکی زلفوں کے اسیر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پرتگیزی میگزین کے مطابق ریال میڈرڈ کے 31 سالہ سٹرائیکر آج کل مذکورہ خاتون پائلٹ کے ساتھ اپنا زیادہ وقت گزاررہے ہیں اور گزشتہ ماہ دونوں نے مراکش میں چھٹیاں بھی ایک ساتھ گزاری تھیں ۔ ایلے مینریکوزکی نے ان لمحات کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر ڈالی ہیں ، خاتون پائلٹ ایک اور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کی بہت فین ہیں جس کا اظہار انہوں نے بارسلونا کی شرٹ زیب تن کرکے اس کی تصاویر انسٹاگرام پر ڈال کر کیا ہے ۔

کرسٹیانو رونالڈو میکسیکن پائلٹ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے
وقت اشاعت : 25/04/2016 - 13:33:19