پی سی بی نے عمر اکمل کو پاکستان کپ کے دوران فیصل آباد میں جھگڑا کرنے کے معاملے پر کلین چٹ دیدی

بدھ 27 اپریل 2016 20:37

پی سی بی نے عمر اکمل کو پاکستان کپ کے دوران فیصل آباد میں جھگڑا کرنے کے معاملے پر کلین چٹ دیدی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو پاکستان کپ کے دوران فیصل آباد میں جھگڑا کرنے کے معاملے پر کلین چٹ دے دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کپ کے دوران عمرا کمل سمیت پانچ کھلاڑی فیصل آباد کے نجی تھیٹر میں ’’ کڑیاں بلے بلے‘‘ نامی سٹیج ڈرامہ دیکھنے گئے تھے جس کے دوران انہیں ایک رقاصہ کی پرفارمنس اتنی زیادہ پسند آئی کہ اس سے دوبارہ ناچنے کی فرمائش کردی ۔

مطالبہ پورا نہ ہونے پر کھلاڑیوں نے شور شرابہ اور انتظامیہ سے جھگڑا کیا ٗجھگڑے کے واقعہ کی خبریں میڈیا پر نشر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ حرکت میں آگیا اور واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیاپی سی بی کی جانب سے جھگڑے کے واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں جن کی ابتدائی رپورٹ میں عمر اکمل کو کلین چٹ دے دی گئی ۔

وقت اشاعت : 27/04/2016 - 20:37:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :