پہلے میدان ٹی20سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا، ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں یوتھ کلب جبہ گئی کی ایکسیلنٹ کرکٹ اکیڈمی کلب کیخلاف کامیابی

ٹورنامنٹ کا مقصددیرکے نوجوانوں کو صحتمندانہ ماحول فراہم کرناہے،آرگنائزنگ سیکرٹری ارشدخان کی’’ ا ے پی پی‘‘ گفتگو

بدھ 27 اپریل 2016 22:32

پہلے میدان ٹی20سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا، ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں یوتھ کلب جبہ گئی کی ایکسیلنٹ کرکٹ اکیڈمی کلب کیخلاف کامیابی

پشاور ۔27 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء) 80 کلبوں کے مابین پہلے میدان ٹی20سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ کو میدان کرکٹ گرانڈ لوئر دیر میں شروع ہوگیا.’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزنگ سیکرٹری ارشد خان بتایاکہ ٹورنامنٹ کامقصد انتہاپسندی کے شکار علاقے کے نوجوانوں کو صحت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فراہم کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوان علاقے میں شدت پسندی کی وجہ سے اپنے گھروں تک محدود تھے تاہم سکیورٹی فورسزکی بیش بہاقربانیاں کی بدولت اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے دیرمیں امن بحال کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور 80 سے زائد کلبزاس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں یوتھ کلب جبہ گئی نے ایکسیلنٹ کرکٹ اکیڈمی کلب کو 80 رنز سے شکست دی، یوتھ کلب نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورمیں175رنز بنائے یوتھ کلب کی جانب سے کاشف خان نے نو چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 55 رنز بنائے جبکہ بلال نے چارشاندار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 65 رنز بنائے مخالف ٹیم کی جانب سے بابر خان اور کلیم اﷲ نے دو وکٹیں حاصل کی.جواب میں یکسیلنٹ اکیڈمی کلب کی پوری ٹیم 95 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی سلمان اور زوہیب بالترتیب 30 اور 20 رنز بنائے یوتھ کلب کے ناصر نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان کاشف نے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

وقت اشاعت : 27/04/2016 - 22:32:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :