پاکستان کپ، خیبر پختونخوا نے سندھ کو 7رنز سے ہرا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 اپریل 2016 23:31

پاکستان کپ، خیبر پختونخوا نے سندھ کو 7رنز سے ہرا دیا

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27اپریل 2016ء ) پاکستان کپ کے انتہائی اہم میں میچ میں خیبر پختونخوا نے سندھ کیخلاف 7رنز سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے احمد شہزاد کے شاندار 143رنز کی بدولت مقررہ 50اوورز میں 6وکٹیں کھو کر 319رنز بنائے ، ان کے علاوہ فخر زمان 68،زوہیب خان 27اور بسم اللہ خان 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

سندھ کی جانب سے محمد عامر ،رومان رئیس اور بلال آصف نے دو ، دو شکار کیے ۔ 320رنز کے ہدف کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کے ابتدائی 3کھلاڑی صرف 22رنز کے مجموعی سکور پر پوویلین لوٹ گئے ،اس موقع پر فواد عالم نے خالد لطیف کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 164رنز جوڑے ، فواد عالم 74رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،کپتان سرفراز احمد بھی 1رن بنا کر پوویلین جا بیٹھے جس کے بعد بلال آصف نے خالد کے ساتھ 59رنز جوڑے ،بلال 21رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے ،سہیل خان اور خالد لطیف کی شراکت 54رنز کی رہی جس میں سہیل کا حصہ 25رنز تھا ۔

(جاری ہے)

سندھ کو آخری اوور میں جیت کے لیے 15رنز درکار تھے تاہم وہ محض8رنز ہی سکور کرسکے اور یوں خیبر پختونخوا نے میچ 7رنز سے جیت کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ۔ خالد لطیف129گیندوں پر 11چوکوں اور 9چھکوں کی مددسے 168رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے ۔ کے پی کے کی جانب سے ضیاء الحق نے 3،ثمین گل نے 2اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ لی۔

وقت اشاعت : 27/04/2016 - 23:31:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :