آئی پی ایل : پیٹرسن کے بعد فاف ڈیوپلیسی بھی باہر

میری انگلی ٹوٹ گئی ہے جس کے سبب میں چھ ہفتوں کیلئے کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا، ڈیوپلیسز

جمعرات 28 اپریل 2016 22:12

آئی پی ایل : پیٹرسن کے بعد فاف ڈیوپلیسی بھی باہر

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) جنوبی افریقی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز فاف ڈیو پلیسز انگلی ٹوٹنے کے سبب انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس کی نمائندگی کرنے والے ڈیو پلیسی نے ٹوئٹر پر پیغام میں اپنے آئی پی ایل سے باہر ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے میرا انڈین پریمیئر لیگ کا ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میری انگلی ٹوٹ گئی ہے جس کے سبب میں چھ ہفتوں کیلئے کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا۔جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی کپتان آئی پی ایل کے چھ میچوں میں 206 رنز بنا کر دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ڈیو پلیسی کی انجری پونے کی ٹیم کیلئے کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں جو اس سے قبل سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن سے بھی محروم ہو چکی ہے جو پنڈلی کی انجری کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

وقت اشاعت : 28/04/2016 - 22:12:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :